• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمز پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو آخری وارننگ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کے معاملے پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو آج آخری وارننگ دیتا ہوں ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ڈھڈوچہ ڈیم کیس کی سماعت کی ،جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم ہر صورت بنے گا مخالفین کسی اور کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،ڈیم کا محافظ میں خود ہوں ،کوئی اس کی تعمیر نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت دے دیں گے، یہ فنڈ سپریم کورٹ کے نام پر ہے ، اس پر کوئی قبضہ کر سکتا ہے نہ اس کا نام بدلنے دیں گے۔

جسٹس ثاقب نثار نے یہ بھی کہاکہ ڈیم کی ضامن سپریم کورٹ ہے ،دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے نہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ آج ا سکول کے بچوں نے پانچ لاکھ فنڈ دیا ہے، پاکستان کی آئندہ نسلیں ڈیم بنانے کے لیے میدان میں آ چکی ہیں اب ڈیم کی تعمیر کوئی نہیں روک سکتا۔

تازہ ترین