• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسندی پروزیر اعظم اور فوج کی سوچ ایک ہی ہے ،فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بھارت سے متعلق موقف کو فوج کی حمایت حاصل ہے،پالیسیاں آئیسولیشن میں نہیں بنتیں بلکہ ان کے محرکات ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فوج یہی سوچتی ہے مسلح جتھے اور انتہاپسند ختم ہوں۔

فواد چوہدری نے جیو کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں روایتی بریفنگ دی گئی ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بریفنگ میں وزیراعظم کو اندرونی خطرات سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم کے سامنے فوج نے اپنا نکتہ نظر بھی رکھا ،ملک میں سول اور آرمی کے درمیان دراڑ کی بات ختم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے ہی مل کر ریاست بناتے ہیں، آج کے دورے کے بعد وزیر اعظم کا اداروں پر اعتماد بڑھا ہے ۔

تازہ ترین