• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

گووندا اپنی زندگی پر فلم بنانے کے خواہشمند

 گووندا کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جا سکتی ہے ۔

گووندا کا خیال ہے کہ ان کی بھی بایوپک بننی چاہئے لیکن اپنی کہانی کو اسکرین پر دکھانا تھوڑی جلد بازی ہوگی۔


بھارتی میڈیا کے مطا بق ادا کا ر گو و ندا نے کہا ہے کہ ان کی سوانح بنائی جا سکتی ہے لیکن اس کا ابھی وقت نہیں آیا ہے۔

ان کی بایو پک سے زندگی میں جدوجہد کرنے والے لوگ بے حد متاثر ہوں گے ۔

ایسے فنکار جو نیچے سے اوپر آئے اور کامیابی حاصل کی۔جنہیں مواقع بہت کم ملے لیکن بہتر کیا۔ ایسے حالات میں مجھے کام کرنے کا موقع ملا ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ مجھ پر سوانح بن سکتی ہے۔

اس بایوپک میں میری زندگی کے ان لمحات کو شامل کیا جا سکتا ہے جس میں والدین کی دعائیں ، گاؤں میں گزارے دن اور بچپن کی بہت سی یادیں ہیں۔

میری کہانی کو وہ لوگ پسند کریں گے جو غربت میں مایوس ہو جاتے ہیں۔میری کہانی متاثر کن اور حوصلہ افزا ہوگی۔لیکن اس کے بنانے کا وقت ابھی نہیں آیا ہے ، اس میں تھوڑا مزید عرصہ درکار ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین