• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں مشہور ہو گیا ہوں ، اپنی دوسری کتاب میں سب جھوٹ لکھوں گا ، نوازالدین

کراچی ( نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو گذشتہ برس اپنی کتاب ’این آرڈینری لائف‘ کو اشاعت کے بعد واپس لینا پڑا تھا ۔ اپنی خود نوشت کو واپس لینے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے نوازالدین نے کہا ہے کہ میں پھر سے کتاب لکھوں گا اور اس بار سب جھوٹ لکھوں گا کیونکہ میں اب مشہور اور مقبول ہو گیا ہوں ۔ سب لوگ خوب پڑھیں گے کیونکہ میں معروف ہوں ۔ لوگ پڑھیں گے اور واہ واہ کریں گے کیونکہ معروف لوگوں کی کتاب سب پڑھتے ہیں ۔ نوازالدین معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی اپنی آنے والی فلم کے لیے ان دنوں سرخیوں میں ہیں ۔ ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنی کتاب کو واپس لیے جانے پر بہت مایوس تھے ۔ میری کتاب 209صفحات پر مشتمل تھی ، جب کہ میرے تعلقات کے بارے میں اس میں صرف 4سے 5صفحات ہی تھے ۔ میں نے اپنی کتاب میں ان کا نام کے ساتھ ذکر کیا جو میری غلطی تھی ۔ میں نے اس کا اعتراف کیا اور کتاب واپس لے لی ۔ اس کے باقی 204 صفحات میں اپنے بارے میں بتایا تھا کہ کس طرح ایک چھوٹے سے گاؤں سے آیا ، کس طرح تربیت حاصل کی اور کس طرح میری سوچ بدلی ۔ میں جیسا بھی اداکار ہوں اچھا یا برا وہ سب لکھا ۔ میں نے اس میں اپنا قصیدہ نہیں لکھا تھا ۔ نواز کہتے ہیں کہ یہ کتاب انگریزی میں ضرورتھی لیکن اس میں لکھی ہوئی باتیں بہت واضح اور سچ پر مبنی تھیں ۔ انھوں نے شکایت کی کہ ان کی باقی باتوں پر توجہ نہیں دی گئی اور اور صرف چار پانچ صفحات کے لیے اسے سنسنی خیز بنا دیا گیا ۔ اس طرح مجھے یہی احساس ہوا کہ میں اپنی کتاب واپس لے لوں کیونکہ میں اب مشہور اور مقبول ہو گیا ہوں ۔ اس کتاب میں انھوں نے اپنی ساتھی اداکارائوںکے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ اپنے تعلقات کو تفصیل سے بیان کیا تھا ۔ 

تازہ ترین