• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، ڈاکٹر باسط انصاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے چیئر مین ڈاکٹر باسط انصاری نے کہا کہ جس رفتار سے ٹریفک اور صنعتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں۔گلوبل وارمنگ میں اضافے کی ایک وجہ درختوں کی بے دریغ کٹائی ہے،درختوں کی تعداد میں دن بدن کمی واقع ہورہی ہے جس کی وجہ سے آکسیجن کم جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ ہورہاہے۔شجرکاری مہم بہت اچھا کام ہے اور اس میں بھر پور حصہ لینا چاہیئے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے بصورت دیگر شجر کاری مہم کارگر ثابت نہیں ہوسکتی۔ہمیں چاہیئے کہ ہم ان پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں تاکہ وہ ایک تناور درخت بن سکے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس سے استفادہ کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام منعقد ہ شجرکاری مہم بعنوان: ’’درخت اُگائو درخت بچائو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر باسط نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت ۱۰ ارب پودے لگانے کا فیصلہ انتہائی لائق تحسین اور عظیم تر قومی مفاد میں ہے۔

تازہ ترین