• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنا لمحہ فکریہ ہے، اے ٹی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ سندھ حکومت اجرک کو یونیفارم کا حصہ بنانے سے پہلے چادر کے تقدس کو یقینی بنائے ۔سندھ کی تعلیمی پسماندگی پہلے ہی سولیہ نشان ہے۔ سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی تعلیم دشمن پالیسی کا حصہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انجمن طبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل برادر تنویر حسین اسدی نے مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں بینظیر یونیورسٹی نوابشاہ میں طالبہ فرزانہ جمالی کو لیکچرار عامر خٹک کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے معاملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین