• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی آرکیڈ اسکول کے تحت اون کراچی گرین کراچی شجرکاری مہم کا آغاز

کراچی (پ ر) آرکیڈ اسکول کی جانب سے اون کراچی گرین کراچی شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد دی آرکیڈ اسکول گلشن اقبال برانچ میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر تھے۔ اس موقع پر ڈی ایم سی ایسٹ کے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین عبدالرئوف، کے این اکیڈمی کے سربراہ خلیل احمد نینی تال والا، نینی تال والا ایجوکیشن ویلی کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ظفر ریاض باری اور دیگر موجود تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا ہے، جب ہم تجاوزات ہٹانے جاتے ہیں تو وہاں مافیا سے سامنا ہوتا ہے، بہرحال ہم ان سے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال میں گیلانی ریلوے اسٹشن سے لے کر گلشن فلائی اوور تک بلاک5، 2، اور13Dتک 25ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں جس سے یہ علاقہ سرسبز ہو گا، ماحول میں بہتری آئے گی۔
تازہ ترین