• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغام پاکستان کا مقصد پرامن معاشرے کا قیام ہے،ڈاکٹر وسیم قاضی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر وسیم قاضی نے کہاکہ پیغام پاکستان دراصل پاکستان کی ترقی اور پرامن معاشرے کے قیام کا پیغام ہے، جس کے مطابق ہم سب کو بحیثیت ایک ذمہ دار شہری باہمی رواداری و برداشت پر مبنی اسلامی معاشرے کی تشکیل میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ہمیں تمام کمزورو محروم طبقات بشمول بزرگوں ، بچوں، معزوروںاور بالخصوص اسٹریٹ چلڈرن کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا درس دیتا ہے جو نہ صرف حکمرانوں بلکہ ہم سب کی بطور شہری ذمہ داری اور شرعی تقاضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقرا یونیورسٹی کے زیراہتمام پیغام ِپاکستان دوروزہ اردو پارلیمانی مباحثے بعنوان" پیغام ِپاکستان :آئیںاسٹریٹ چلڈرن کے مسائل حل کریں" کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمباحثے میں منعقدہ اجلاسوں میں منظور کی گئی قراردادیں اور سفارشات مہمان ِ خصوصی وزیر ِبلدیات سعید غنی اور شرکا کو پیش کی گئیں۔ قراردادوں میںنجی تعلیمی اداروں میں اسٹریٹ چلڈرن کی مفت تعلیم کا کوٹہ مقرر کرنے،غیر ترقیاتی بجٹ کوکم کرکے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنے، چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے موجود قوانین پر عملدرآمد اورجہاں نئے قوانین کی ضرورت ہے تو اس ضمن میں مناسب قانون سازی کی سفارشات شامل تھیں۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام سماجی تنظیموں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ اسٹریٹ چلڈرن کی تعلیم وکفالت پر خرچ کرے بصورت ِدیگر ان پر پابندی عائد کردی جائے اور اس پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسٹریٹ چلڈرن کے مسئلے کی اپنے پہلے قوم سے خطاب میں نشاندہی، ترجیحات میں شامل کرنے اور اس کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کے حق میںبھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔
تازہ ترین