کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ایشیا کپ کے لیے بدھ کو دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ منگل کوامام الحق ویزے میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے تھے ۔ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی دبئی پہنچ گئے، انہیں پی سی بی نے حال ہی میں فیلڈنگ کوچ کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں پاکستانی ٹیم کی شرٹ دی اور چارج سنبھالنے پر مبار ک باد دی۔