• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورئہ انگلینڈ میں بھارتی ٹیم ناکام، کپتان کوہلی کامیاب

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کا حالیہ دورئہ انگلینڈ تو مکمل طور پر شرمندگی سے عبارت رہا لیکن کپتان ویرات کوہلی نے خود کو دنیا کا بہترین اور نمبر ایک بیٹسمین منوالیا۔ان کی ٹیم ناکام رہی البتہ بطور بیٹسمین وہ بہت کامیاب رہے۔ انہوں نے دورے میں تینوں فارمیٹس میں رنز کے انبار لگا کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔ ویرات کوہلی کی ٹیم ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں ناکام جبکہ ٹی 20 میں کامیاب رہے، اس دوران کوہلی نے 16 اننگز کھیل کر 59.6 کی اوسط سے 894 رنز اسکور کیے۔ ٹی 20 میں انہوں نے تین اننگز میں 110، تین ون ڈے میچز میں دو ففٹیز کی مدد سے 191 پانچ ٹیسٹ میچز کی 10 اننگز میں59.3 کی اوسط سے 593 رنز اسکور کیے جس میں دو سنچریز اور تین ففٹیز شامل تھیں۔ ویرات کوہلی نے رواں برس کے اوائل میں جنوبی افریقا کیخلاف تینوں فارمیٹس میں 871 رنز سمیٹے تھے۔
تازہ ترین