• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر15فٹبال، بلوچستان نے سندھ گرین کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف قومی انڈر15فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان نے سندھ گرین کو 3-1سے ہرا دیا۔ بلوچستان کو ابتدا میں ہی عاطف نے برتری دلائی، جبکہ پہلے ہاف ختم ہونے سے قبل نقیب نے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 70ویں منٹ میں جنید نے گول کرکے ٹیم کی برتری 3-0کردی، آخری لمحات میں محمد صالح نے گول داغ کر سندھ گرین کا خسارہ 3-1 کیا۔ ادھر خیبرپختونخوا گرین اور سندھ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
تازہ ترین