• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زون پانچ اے ڈویژن لیگ کرکٹ افتتاحی میچ پاک کورنگی کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون پانچ اے ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ پاک کورنگی نے کراچی جیم خانہ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناکام ٹیم 157رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ مظہر حسین 44رنز ناٹ آئوٹ اظہر خان 37رنز بنائے، توقیر رفیق نے 12رنز دیکر چھ وکٹیں حاصل کیں ۔ ہدف فاتح سائیڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا بلال مرزا 25ناٹ آئوٹ توثیق احمد 45،وصی الدین 49 رنز ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ندیم عمر صدر کے سی سی اے نے کیا۔
تازہ ترین