آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم نے بدھ سے آئی سی سی اکیڈمی میں فلڈ لائٹس میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور میگا ایونٹ کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم پہلا میچ اتوار کو کھیلے گی۔ سخت گرم موسم میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نئے فیلڈنگ کوچ کے ساتھ فیلڈنگ پر خوب محنت کی۔ نیٹ پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے علاوہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور بولنگ کوچ اظہر محمود بھی اپنے اپنے شعبوں خصوصی توجہ دی۔ پاکستان کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان ، ہانگ کانگ کی ٹیموں نے بھی پریکٹس کی۔ پاکستان کے آل رائونڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بہت اہم ہے ۔ انشا اللہ پاکستان ٹیم اپنے شائقین کی توقعات پورا کرے گی۔ بنگلہ دیش کے آل رائونڈر محمود اللہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف ہے۔ چند ماہ پہلے ہماری سری لنکا کے خلاف خوشگوار یادیں رہی ہیں اور ہم اس بار بھی سری لنکا کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں۔بھر پور تیاری کرکےآئے ہیں۔کوشش کروں گا کہ یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ادھر پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ امارات کی پچیں پاکستانی کھلاڑیوں کو مدد دیتی ہیں اس لئے پاکستان کی جیت کے امکانات

زیادہ ہیں۔ بھارت اور سری لنکا ٹورنامنٹ کی اچھی ٹیمیں ہیں اور ایشیا کپ میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستانی ٹیم جب ٹورنامنٹ کا میچ کھیلنے اترے گی تو اس کے ذہن میں گذشتہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میچ ہوگا اس میچ سے پاکستانی ٹیم کو اعتماد ملے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں