آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے بعدپول اے میں پشاور ریجن کی ٹیم دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے۔ نیشنل بینک، سوئی ناردرن، حبیب بینک اور کے آر ایل نے دو دو میچوں میں سے ایک ایک میچ جیتا ہے۔ پول بی میں سرکاری ٹی وی ، سوئی سدرن، کراچی وائٹس، راولپنڈی، واپڈ ا اور کے آر ایل نے ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعرات سے تیسرا رائونڈ شروع ہوگا جس میں پشاور ریجن اور حبیب بینک کا میچ کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے ٹیسٹ آل رائونڈر محمد حفیظ نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں 62 رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئے اور اپنی ٹیم سوئی ناردرن کو فاٹا کے خلاف اننگز اور 52 رنز سے کامیابی دلوادی۔ ایبٹ آباد میں فالو آن کے بعد فاٹا کی ٹیم دوسری اننگز میں 143 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹساور سوئی سدرن کے میچ میں رنز کے ڈھیر لگ گئے اور میچ ڈرا ہوگیا۔ کراچی کے وکٹ کیپر محمد حسن نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس میچ میں چھ سنچریاں بنیں۔ حسن نے پہلی اننگز میں 125 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں نا قابل شکست سنچری بنائی۔ ملتان اسٹیڈیم میں واپڈا نے ملتان ریجن کوسات وکٹ سے شکست دے دی۔ علی شان نے96 اور سلمان بٹ نے49

رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سرکاری ٹی وی نےلاہور بلیوز کے خلاف45 رنز سے میچ جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں تابش خان نے41 رنز دے کر8 اور دوسری اننگز میں رضا حسن نے 63 رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں