• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی،کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

اسلام آباد (حنیف خالد) کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا غیرملکی سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر ڈاکٹرارسلان سبکتگین پشاور کو اطلاع ملی کہ پشاور سے غیرملکی سامان ہینوبس نمبرZ-6383-Peshawarکے ذریعے پنجاب سمگل کیاجائے گا جس پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے چمکنی کے قریب ناکہ بندی کی۔ پولیس کی مدد سے مشکوک بس کا روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی تیز کر دی اور کچھ فاصلہ پر گاڑی سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر سمگل شدہ سامان برآمد کرلیاگیا جس کو بمعہ بس دفتر کسٹم انٹیلی جنس پشاور لایا گیا۔ سمگل شدہ سامان اور بس کی مالیت 12.25ملین روپے ہے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین