• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی ترقی اورصنعتوں کے فروغ کیلئے امن و استحکام ناگزیرہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امن و استحکام اقتصادی ترقی، صنعتوں کے فروغ او ر ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ سال کی نسبت امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور کرائم میں بھی کمی آئی ہے جو سندھ پولیس، رینجرز اور سائٹ سیلف سکیورٹی سسٹم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کاا ظہار محمد جاوید بلوانی، صدر، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نےایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت موجودہ امن امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان بخش ہے۔انھوں نے کہا سائٹ ایسوسی ایشن کا سیلف سیکورٹی سسٹم گزشتہ 5 سال سے زیادہ عرصہ سے 24گھنٹے کام کررہا ہے۔ جاوید بلوانی نے کہا کہ ماضی میں اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع ہونے کے باوجود بدامنی کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اپنے تجارتی و صنعتی اہداف مکمل نہ کرسکی کیونکہ ماضی کی حکومتی نے امن و امان قائم کرنے کے لئے خاطر خواہ دلچسپی نہ لی۔ کراچی پاکستان کا مالی، صنعتی و تجارتی حب ہے جو قومی خزانے کو 53فیصد ریوینیو فراہم کرتا ہے جبکہ سندھ کے لئے 95فیصد ریوینیو جنریٹ کرتا ہے اور ملک کی مجموعی ایکسپورٹ کا 40فیصد حصہ بھی کراچی کی صنعتیں فراہم کرتی ہیں۔لہٰذا حکومت کی پہلی ترجیح امن وامان قائم کرنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہونا چاہیے جس کے لئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات ضروری ہیں۔جاوید بلوانی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک اور شہریوں کے وسیع تر مفاد میں امن و امان کی اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے۔ انھوں نے سندھ پولیس اور رینجرز کو بھی درخواست کی کہ اسٹریٹ کرائمز پر نظر رکھنے کے لئے سائیٹ ایسوسی ایشن کے سیلف سیکورٹی سسٹم کے ساتھ اپنا تعاون جاری اور اہم آہنگی قائم رکھیں۔
تازہ ترین