• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے چھ سینئر عہدیداروں کی ٹیکس ٹربیونلوں میں تعیناتی کافیصلہ

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے جسٹس ڈویژن کے نوٹیفکیشن ایف- 1 (2 ) 2015 - اے- IV کے مطابق بنیادی پے سکیل نمبر اکیس کے دو ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران اور آئی آرایس کے بنیادی سکیل نمبر20 کے آئی آر افسروں ان کی موجودہ پوزیشنوں سے سبکدوش کردیا ہے تاکہ اے ٹی آئی آر(ان لینڈریونیوٹربیونلوں)میں نئے عہدے سنبھال سکیں- ان افسروں کے نام اور بنیادی پے سکیل درج ذیل ہیں- واجداکرم(آئی آرایس- بی ایس- 21 )سیف اللہ خان(آئی آرایس- بی ایس- 21 )شعیب احمدسیٹھی (آئی آرایس- بی ایس- 20 ) ڈاکٹر طارق محمودخان(آئی آرایس- بی ایس- 20 ) ڈاکٹرمحمدنعیم (آئی آرایس/ بی ایس- 20 ) محمد طاہر (آئی آرایس/ بی ایس- 20 )- ان نوٹیفکیشن کی نقول چیئرمین ایف بی آر تمام ممبران‘اے جی پی آر‘ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس بھجوا دی گئی-
تازہ ترین