• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اب تبدیلی ناگزیر ہے،خالد تواب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یو بی جی کے رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد تواب نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کراچی چیمبر آف کامرس میں بھی فیڈریشن کی طرح یو نائیٹڈ گروپ کی سر پرستی ہو،ہم جھگڑا نہیں چاہتے بلکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اب تبدیلی ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ معروف تاجروں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخاب میں پیٹریاٹ پینل کی حمایت کا اعلان کردیاہے ۔ 15 ستمبر کو ہونے والےکراچی چیمبر کے انتخاب میں یونائیٹڈ بزنس گروپ نے پیٹریاٹ پینل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔معروف تاجر ایس ایم منیر، یحییٰ پولانی،زبیر طفیل و دیگر نے مشاورت کے بعدچیمبر کے الیکشن میں پینل اتاردیاہے۔جس میں افضل چامڈیا کو صدر نامزد کیاگیاہے۔جب کہ 15 رکنی پینل میں زیڈ اے انٹرنیشنل کے محمد افضل چامڈیا،میسرز سلمان انجینئر کے امجد ایم اشرف ،سینئر پینل دانیا کے عزیز خورشید اﷲوالا، میسرز ڈیپاک فوڈانڈسٹریز کے احتشام رئیس،میسرزپاک ایشیاانٹرنیشنل کے محمد عرفان،میسرز ٹیکسٹائل ٹچ کے اختر اسماعیل، میسرز العزیز انٹر پرائزز کے محمد اطہر شیمان،میسرز ڈیلٹا ریسورسز کے محمد شبیر، میسرز جے این ایس ٹیکسٹائل کے محمد فرحان احمدانی،میسرز پرنس اچیکس کے یوسف یعقوب پرنس، میسرز تھری اسٹارٹیکسٹائل محمد شاہد صابر، میسرز ابوبلال ٹریڈنگ اسٹیبلیشمنٹ کے مزمل روف چیپل، میسرزہارن سولوشن کے خاور نورانی، میسرزگی گی انڈسٹری کے محمد عمران اقبال اور میسرز الکریم کموڈوٹیرزکے محمد حنیف سرور پراچہ شامل ہیں۔ پینل و تاجروں کی جانب سے حمایت کے اعلان کے لئے مقامی ہوٹل میں ایس ایم منیر کی صدارت میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں تاجر رہنما ایس ایم منیر نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کے مسائل حل نہیں ہو تے تھے۔
تازہ ترین