• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسپیڈا کے سالانہ انتخابات میں ایم بی جی کے تمام امیدوار کامیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈڈیلرز ایسوسی ایشن (ماسپیڈا) کے سالانہ انتخابات برائے2018-19 میں ماسپیڈا بزنس مین گروپ(ایم بی جی)نے ایس ایم منیر کے حمایت یافتہ اور موجودہ چیئرمین فرحان حنیف کے گروپ کو شکست دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موٹرسائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پاسپیڈا) کے سالانہ انتخابات شہر کی سب سے بڑی موٹر سائیکل آٹوپارٹس مارکیٹ اورنگ زیب اور تاج محل مارکیٹ میں منعقد ہوئے جس میں تمام نشستوں پر ماسپیڈا بزنس مین گروپ(ایم بی جی) اور فرحان حنیف گروپ کے امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا اور سخت مقابلے کے بعد ریحان حنیف،فیصل خلیل،لیاقت شیخ کے گروپ" ایم بی جی "کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے جبکہ فرحان حنیف گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جنہیں فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے ٍ سابق صدر ایس ایم منیر کی سپورٹ حاصل تھی۔ ماسپیڈا بزنس مین گروپ کے کامیاب امیدواروں میں فیصل خلیل،خالدوحید، سلمان احمد،شہزادہ ناصر مقبول،محمدعارف صدیقی، شہزاد سرفراز، محمدسلیمان الیاس، محمدقاسم اور امجد نور جبکہ نارتھ زون سے بلامقابلہ کامیاب 3اراکین میں ہارون احمد،زاہد منصور اور دانش شکیل شامل ہیں۔ کامیابی کے بعد استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب گروپ کے ریحان حنیف نے کہا کہ ماسپیڈا کا یہ الیکشن موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس ڈیلرز کی بقاء کا الیکشن تھا جس میں ہمارے گروپ کو بھرپور کامیابی ملی ہے۔فیصل خلیل نے کہا کہ ماسپیڈا کے الیکشن میں ہمارے گروپ کی کامیابی ہی اصل تبدیلی ہے ۔
تازہ ترین