• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے نام پر فراڈ کرنے والے شخص سمیت2 افراد کی ضمانت مسترد

حیدرآباد(بیورورپورٹ) 8th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایف آئی اے تھانہ حیدرآباد میں درج شہریوں سے حج پر بھیجنے کے نام پر فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے وصول کرنے، بعد ازاں رقوم کی واپسی کے تقاضے پر بوگس چیک دینے کے الزام میں گرفتار ٹریول ایجنٹ محمد طابش ولدمحمد خالد کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست سرکاری وکیل کے دلائل کے بعد بدھ کو مسترد کردی ہے۔فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے بی سیکشن تھانے میں درج شادی کی تقریب میں جھگڑے اور مارپیٹ کے مقدمہ میں نامزد ملزم عاشق علی کی ضمانت کی کنفرمیشن کی درخواست زر ضمانت جمع نہ کرانے پر مستردکردی، جبکہ اسی مقد مےمیں نامزد دوسرے ملزم محمد عارف شیخ کی ضما نت کی توثیق کردی ہے، عدالت نے بی سیکشن تھانے میں درج شادی میں جھگڑے کے دوسرے مقدمہ میں نامزد ملزم شہزاد عرف دانش کی ضمانت جبکہ سیری تھانے میں درج زرعی پانی کی چوری کے مقد مہ میں عبوری ضمانت پررہااللہ جڑیو سمیت تین ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی ہے۔علاوہ ازیں تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے ٹنڈو جام تھانے میں درج 200 گرام چرس رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم حاجی عاشق کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔

تازہ ترین