• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی و سماجی رہنماؤں کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو، پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما سید شاہ محمد شاہ، ڈاکٹر بدر چنا، قمر راجپر و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا پاکستان کی سیاست میں قابل تعریف کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے آمر مشرف کے خلاف عوامی جدوجہد میں حصہ لیا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔

تازہ ترین