• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 ہزار من کپاس جل گئی

حیدرآباد(بیورورپورٹ) راہوکی تھانے کی حدود میں حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،فوری اطلاع پر لطیف آباد سینٹرل فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلئے کیلئے پہنچیں تاہم آگ کی شدت کے باعث دیگر اسٹیشنو ں سے بھی فائربرگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ۔فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیو ں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کے باعث کاٹن فیکٹری میں موجود چار ہزار من کپاس میں سے بیشتر جل کر راکھ کا ڈھیربن گئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ کاٹن فیکٹری میں آگ کھلے آسمان تلے رکھے کپاس میں لگی۔آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ چلایاجارہا ہے۔
تازہ ترین