• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا اللہ کی رضا کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی،اسکیم نمبر33میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا اس فکر کی دعوت دیتا ہے کہ اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا جائے اس کے ساتھ ساتھ صبر ،تحمل اور عظیم قربانی کا فلسفہ بھی موجود ہے لہٰذا افکار حسینی اور کربلا والوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے جبکہ ان افکار کو عام بھی کرنا ہوگا تاکہ دنیا اس سے فیضیاب اور درست سمت رہنمائی حاصل کرسکے۔
تازہ ترین