• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورہ کراچی سے جامع پروگرام مل سکے گا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان 16 ستمبر کو کراچی آئیں گے توقع ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی جامع پروگرام مل سکے گا، یوم عاشورہ سے قبل امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات اور جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور سڑکوں کی استرکاری کا کام مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے گزشتہ دنوں کے ایم سی میں ہونے والے اجلاس میں علمائے کرام ، مشائخ و عظام اور منتظمین جلوس نے جن مقامات اور مسائل کی نشاندہی کی تھی انہیں حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، یہ بات انہوں نے منگل کی رات نیوٹائون سے پیپلز چورنگی گرومندر تک تعمیر ہونے والی سڑک کی استرکاری کے کام کے معائنہ کے موقع پر کہی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، زاہد منصوری بھائی، چیف انجینئرشرقی شبیہ الحسن زیدی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر رحمان شیخ ، ایکسئین محمد علی شیخ ، مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور منتخب نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین