• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار 3 دوستوں کو کچل دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھو پیر میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3دوستوں کو کچل دیا ،حادثے میں تینوں نوجوان جاں بحق ہو گئے ،متوفی پنجاب سے رینجرز میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ دینے کراچی آئے تھے ، تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس ہمدرد موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند دیا ،حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2نوجوان کو شدید زخمی حالت اور ایک نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کردیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں نوجوان نے دم توڑ دیا،پولیس کے مطابق متوفین کی شناخت 27سالہ الطاف ولد ارشاد اور 29سالہ عاقب ولد ریاض کے نام سے کی گئی، جبکہ تیسرے متوفی کی لاش ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہو سکی ہے ،پولیس نے مزید بتایا کہ متوفین کا تعلق پنجاب کے 2 شہروں مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے تھا ، جبکہ متوفی آپس میں دوست اور رینجرز میں بھرتی ہونے کے لیے کراچی آئے تھے اور حادثے سے قبل وہ ٹیسٹ دے کر اپنے عزیز کی رہائش گاہ منگھو پیر جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا ، جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ، پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے اور متوفین کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔
تازہ ترین