• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم کی حمایت اور باطل کے سامنے ڈٹ جانا حسینیت ہے،ثروت قادری

کراچی ( پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے ،امن، محبت، بھائی چارہ اور رواداری کے فلسفے کو صرف محرم الحرام نہیں بلکہ پورا سال فروغ دینا چاہیے ،انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں،امیر المومنین سید نا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام کا سرمایہ افتخار ہیں ،آپ نے اپنے دور خلافت میں غربت کو ختم اور زکواۃ کے نظام کو موثر بنایا ،سیدنا عمر فاروق کے دور خلافت میں زکواۃ لینے والا ڈھونڈنے سے نہیں ملتا تھا ،حکمران پاکستان کو ترقی وخوشحالی اور معاشی طورپر مستحکم بنانا چاہتے ہیں تو عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کو مشعل راہ بنائیں ،محرم الحرام ہمیں در گذر ،برداشت رواداری اور اسلام کے تحفظ کیلئے جان ومال قربان کرنے کا درس دیتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں کا کہنا تھا کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ عدل و انصاف کے پیکر تھے، وقت کے حاکم ہونے کے باوجود آپ نے خادم بن کر عوام کی خدمت کی،حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 47ممالک کے حاکم تھے آپ کے عہد میں امن و امان کی صورتحال تاریخ کی عظیم مثال ہے،آپ کی زندگی اور دورخلافت عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے،مغربی ممالک آپ کو ماڈل تصور کرتے ہیں اور آپ کے دور خلافت پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں، پاکستان سنی تحریک سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر گامزن ہے،پاکستان سنی تحریک حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں عدل وانصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی، سیدنا عمر فارو ق رضی اللہ عنہ کا دور خلاافت مسلم حکمرانوں کیلئے ہی نہیں تمام مذاہب کیلئے مشعل راہ ہے ۔
تازہ ترین