• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں خنجر زنی کے واقعات میں 2نوجوان قتل کردئیے گئے

لندن (پی اے) اولڈ بیلی کی عدالت کو گزشتہ روز بتایاگیا کہ لندن میں خنجر زنی کے واقعات میں کیمڈین میں 2 نوجوان 17سالہ عبدی کریم حسن اور20سالہ صادق آدم محمد کو 20 فروری کو چند گھنٹوں کے اندر قتل کر دیئے گئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ان نوجوانوں کو ایک اور قتل ہوجانے والے نوعمر فرد کی تعزیت کیلئے جمع ہونے والوں کے دوران رات سوا 8بجے سے رات سوا 10 بجے کے دوران یعنی 2 گھنٹے کے اندر قتل کیا گیا، عدالت میں موجود 19سالہ ملزمان بن ڈرم منڈ اور عیسایہ پوپولہ نے قتل کی ان وارداتوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا، استغاثہ کے مطابق 17سالہ عبدی کریم حسن ملزموں کا نشانہ بننے والے دوسرے نوجوان تھے ان کو رات 10 بجکر20 منٹ پر کینٹش ٹائون کی ایک سڑک پر جاتے ہوئے پشت اور سینے پر خنجر کے وار کئے گئے، عدالت کو بتایا گیا کہ2 گھنٹے کے اندر خنجر زنی کے 5 واقعات ہوئے، خنجر زنی کا ایک واقعہ رات سوا 8بجے یوسف احمد نامی ایک نوجوان پر 2 افراد کی جانب سے کئے جانے والے حملے اور اس کے بعد الڈنہیم سٹریٹ پر ایک24 اور ایک17 سالہ نوجوان کو یوسٹن سٹیشن کے قریب نشانہ بنایا گیا۔17 سالہ نوجوان زخمی ہوا لیکن اس کی جان بچالی گئی۔ پولیس نے گریفٹن وے کے پوپولا کو حسن اور محمد کو قتل کرنے اور 17 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کی نیت سے زخمی کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا جبکہ ڈرم منڈ کو پرتشدد بدامنی اور محمد نامی نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا دونوں ملزمان نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین