• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم نواز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سیاسی وسماجی رہنمائوں کا خراج عقیدت

برمنگھم/ ہیلی فیکس/ بری/ بریڈ فورڈ (آصف محمود براہٹلوی /زاہد انور مرزا/ راجہ خورشید حمید/ پ ر) اوورسیز کمیونٹی رہنماؤں کابیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شریف فیملی، میاں نواز شریف، مریم نواز، میاں شہباز شریف اور دیگر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے کنوینر راجہ اسحٰق صابر، سینئر کونسلر چوہدری فاضل، چوہدری عظیم، پی ٹی آئی مڈلینڈ کے صدر عابد زمان خٹک، کشمیر پی ٹی آئی برمنگھم کے صدر چوہدری عبدالغفور کھاڑک، رؤف مغل، بیرسٹر کرامت حسین، کشمیر پی ٹی آئی مڈلینڈ کے صدر چوہدری خادم، اشتیاق خان، چوہدری کرامت، ذہین خان، انجم جرال صدر شعبہ خواتین برطانیہ، صدف، رضیہ شیخ اور دیگر نےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ راجہ اسحٰق صابر نے کہا کہ بحالی جمہوریت کیلئے ان کی گرانقدر خدمات ہیں مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ انجم جرال نے کہا کہ جب شریف فیملی پر آزمائش پڑی تو بیگم کلثوم نواز نےمیدان سیاست میں قدم رکھا اور مشرف مارشل لاءکو چیلنج کیا اور سرخرو ہوئیں۔سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر سید امین الحسنات شاہ کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز مرحومہ ایک بہادر اور محب وطن خاتون تھیں، انہوں نے اپنے شوہر کی جلاوطنی کے دور میں بڑی تکالیف برداشت کیں۔چیئرمین مسلم ہینڈز پیر سید لخت حسنین شاہ نے کہا کہ مرحوم کلثوم نواز بڑی سخی دل خاتون تھیں، وہ غریبوں اور محتاجوں کی دل کھول کر مدد کیا کرتی تھیں۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی جنرل سیکرٹری مہرالنساء نے کہا کہ مختصر عرصہ کی سیاست میں کلثوم نواز نے نئی تاریخ رقم کی بحالی۔ جمہوریت کیلئے ان کی گرانقدر خدمات ہیں۔ سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم احمد نواز نے ان کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پوری شریف فیملی کے صبر کے لئے دعا کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم شریف فیملی کے ساتھ ہیں۔ہیلی فیکس سے صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطاینہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر اور جرات مند خاتون تھیں ، انہوںنے جمہوریت کی بحالی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ سابق میئر ہیلی فیکس ارشد محمود نے کہا کہ بیگم کلثوم کی وفات بڑا سانحہ ہے حکومت شریف فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔سابق کونسلر محمد الیاس نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک جرات مند خاتون تھیں جن کی جمہوریت کے لئے بہت خدمات ہیں ‎پاکستان پیپلز پارٹی برطاینہ کے رہنماؤں صدرپی پی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی امور کے صدر علامہ قاری محمد عباس ، پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے جنرل سیکر ٹری چوہدری حق نواز، صغیر پوٹھی، گُلزار خان،غزالہ خان، حاجی کرامت حسین، منظور حسین،چو ہدری اعجاز، عبد القیوم،چوہدری ظفر حسین، عبد القیوم، چوہدری یعقوب،چوہدری بشیر، زاہد مغل و دیگر پارٹی رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں بیگم کلثوم نواز کی موت پر انتہائی دکھ اور دلی صدمہ کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں برطانیہ کے دورے پر آئے آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد کی بری میں رہائش گاہ پر ہنگامی تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکنان اور کشمیری کمیونٹی کی شخصیات شریک ہوئیں۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کشمیری قوم کی دعائیں اور ہمدردیاں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہیں۔ آمریت کے دور میں بحالی جمہوریت کےسلسلے میں بیگم کلثوم نواز کی تاریخی جدوجہد پر جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ن لیگ یوتھ ونگ آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ آصف خان نےکہا کہ ن لیگ برطانیہ اور یوتھ ونگ برطانیہ دکھ اور کرب کی اس گھڑی میں نواز شریف خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر اور سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے مرحومہ کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ان کی قومی اور ملی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، جنر ل سیکرٹری مفتی عبد المجید ندیم اور سنیئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے بھی مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری، جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر نےبیگم کلثوم نواز کے انتقال پر کاافسوس کاا ظہار کیا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری نشر و اشاعت مولاناعبدالاعلیٰ درانی نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں ان کی وفات ان کے خاندان کیلئے گہرے صدمے کا باعث بنی ہے۔

تازہ ترین