• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی زیادتیاں، عصمت دری اور ہراسگی کے واقعات مینٹل ہیلتھ یونٹ میں معمول بن گئے

لندن( نیوذ ڈیسک)این ایچ ایس کی دیکھ بھال کے ریگولیٹر نے رپورٹ دی ہے کہ مریضوں کی جانب سے جنسی زیادتیاں، عصمت دری اورہراسگی کے واقعات مینٹل ہیلتھ یونٹ میں معمول بن گئے ہیں۔ کیئر کوالٹی کمیشن کے مطابق اپریل ، مئی اور جون کے انگلینڈ میں مینٹل ہیلتھ وارڈ میں جنسی زیادتی کے مجموعی طورپر ایک ہزار120واقعات ہوئے یعنی ہر ہفتہ 65ایسے واقعات رونما ہوئے۔ان واقعات میں عصمت دری کے 29مبینہ واقعات کے علاوہ 457دیگر واقعات شامل ہیں ان میں سے ایک تہائی سے زیادہ واقعات مریضوں یا عملے کے ارکان کی جانب سے جنسی زیادتی یا جنسی طورپر ہراساں کرنے کے واقعات ہیںجبکہ بعض دیگر واقعات میں مریضوں کی جانب سے خود اپنے جسم کی نمائش ، کسی سے زبانی جھگڑے کے دوران جنسی فقرہ بازی ، اور یہ واضح ہونے پر کہ دوسرا فریق کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہے اسے جنسی زیادتی کانشانہ بنانا شامل ہے۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ریگولیٹر کے ہسپتالوں سے متعلق ڈپٹی چیف انسپکٹر ڈاکٹر پال لیلیوٹ نے بتایا کہ مریضوں نے ان سے شکایت کی کہ جب دوسرے مریض جنسی زبان میں بات کرتے ہیں اور وہ لوگوں کوغلط جنسی رویہ اختیار کرتے دیکھتے ہیں تو وہ پریشانی میں مبتلاہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین