• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین مسلم کونسل کا 3 روزہ سالانہ اجلاس اوسلو میں 14ستمبر کو شروع ہوگا

اوسلو (پ ر) یورپین مسلم کونسل کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس ناروے کے شہر اوسلو میں 14ستمبر کو منعقد سے شروع ہوگا، اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ اورآئندہ سال کیلئےمنصوبہ بندی کی جائے گی۔ تنظیم کے نئے صدر اور دیگر عہدے داروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پرڈاکٹر حامد علی فاروق، ڈاکٹر فرخ عباس چوہدری، مولانا محبوب الرحمٰن، مفتی نوراللہ خالد اور مولانا فضل ہادیخطاب بھی کریں گے۔ یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبدالحق نے کہا ہے کہ کونسل گزشتہ کئی برسوں سے یورپ میں مقیم مسلمانوں کے مسائل کے حل اور اتحاد و یکجہتی کے لیے پیش پیش رہی ہے۔ خاص طور پر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں بڑا کردار ادا کیا ہے مسلمانوں کو چاہئےکہ وہ اسلام کی دعوت مقامی لوگوں تک بھی پہنچائیں تاکہ غیر مسلم بھی اس آفاقی پیغام سے مستفید ہوں۔ میٹنگ میں یورپی ممالک کے مختلف تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
تازہ ترین