• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار بار نظام کی تبدیلی اور تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، جمیل گوندل

لندن (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما محمد جمیل گوندل نے کہا ہے کہ جو لوگ سیاست کیلئے ریاست کوداؤ پر لگا رہے ہیں ان کی پاکستانیتبڑاسوالیہ نشان ہے۔ شروع میں ہی اپوزیشن کے متنازعہ طرز سیاست سے اس کی پوزیشن پر منفی اثر پڑ گیا۔ سیاست اور جمہوریت بھی اہم ہیں مگر ان کے مقابلے میں ریاست کی زیادہ اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سیاستدان ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھیں کیونکہ ہمارا ملک بار بار نظام کی تبدیلی اور تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اقتدار کیلئے سیاسی و سماجی اقدار کو روندنے والے کبھی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتے۔ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل گوندل نے مزید کہا کہ ہرسیاسی جماعت کا اپنااپنا جھنڈا اور ایجنڈا ہے، اقتدار پرست سیاستدان نازک وقت میں ملک کیلئے متحدنہیں ہوتے۔ قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے ہر سال 14 اگست کوصرف قومی پرچم لہرانے چاہئیں۔
تازہ ترین