• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاستدان ڈیم منصوبے میں کردار ادا کریں، کونسلر احمد شہزاد

لندن(پ ر) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان یو کے کے چیئرمین اور برینٹ کونسل کے کونسلر احمد شہزاد او بی ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے تمام سیاستدانوں کوسیاسی وابستگیوں اور سیاسی اختلافات کو بھلاکر انسانی ہمدردی کے تحت ملک کی معیشت اور ڈیمز بنانے کے منصوبے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ بیرون ملک پاکستانیوںکو یک سو ہوکرڈیمز بنانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہئے۔
تازہ ترین