• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن بس دھماکے میں ہلاک شدگان کی یاد ٹیوی سٹاک سکوائر گارڈن میں منائی جائے گی

لندن( پی اے ) 7جولائی کو لندن بس دھماکے میں ہلاک شدگان کی یاد ٹیوی سٹاک سکوائر گارڈن میں منائی جائیگی، ٹیوی سٹاک سکوائر گارڈن میں منعقدہ تقریب میں برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے سامنے 30نمبر کی بس میں ہونے والے دھماکے میں 13افراد ہلاک ہوئے تھےاس موقع پر دھماکے کے بعد متاثرین کی مدد کرنے کے حوالے سے ایمرجنسی سروسز اور عوام کی خدمات اورکوششوں کابھی اعتراف کیاجائے گا۔7جولائی2005کو لندن کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر دہشت گردوں کے حملے سے 52افراد ہلاک اور 700زخمی ہوئے تھے یادگار پتھر کی نقاب کشائی کے بعد جس پر اس حملے میں ہلاک ہونے والے 13افراد کے نام کندہ ہوں گے ،اس کے بعد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔توقع کی جاتی ہے کہ یہ یادگار تقریب اس حملے میں زندہ بچ جانے والوں ان کی فیملیز اورلندن کی بہترین ایمرجنسی سروسز جس نے اس دن بہترین کارکردگی کااظہار کیاکی توجہ کامرکز ہوگی۔7جولائی کےٹیوی سٹاک سکوائر یادگار ٹرسٹ کے سربراہ فلپ نیلسن کاکہنا ہے کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس سے یہ زبردست پیغام جائے گا کہ 7جولائی کو جانیں قربان کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔
تازہ ترین