• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبر پلیٹس کی کلوننگ،10منٹ میں جعلی پلیٹ تیار،تفتیشی رپورٹ

لندن( پی اے ) ڈی وی ایل اے کی رجسٹرڈ کمپنیاں مناسب چیکنگ کے بغیر ہی لوگوں کو گاڑیوں کے لائسنس کی پلیٹس فروخت کررہی ہے۔ بی بی سی کی تفتیشی رپورٹ میں یہ انکشاف کیاگیاہے۔جس کی وجہ سے بعض اوقات گاڑیوں کے رجسٹرڈ مالکان کوجرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں جرمانوں اور گرفتاری کاسامنا کرنا پڑتاہے۔رپورٹ کے مطابق برمنگھم کی ایک فرم لاگ بک میں کسی چیکنگ کے بغیر ہی 10منٹ میں جعلی پلیٹ تیارکرلیتی ہے۔ایک دوسری لائسنس فروخت کرنے والی کمپنی نےکہا کہ متعلقہ ادارہ جان بوجھ کر اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کررہاہے ،قانون کے مطابق جب کسی گاڑی کامالک نئی نمبر پلیٹ بنانے کو کہے تو اس گاڑیکے مالک سے اپنے نام اورپتے اورلائسنس نمبر استعمال کرنے کاثبوت طلب کیاجانا چاہئے۔ایسی چیکنگ کےبغیر نمبر پلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں ایسی نمبر پلیٹس تیار کرتی ہیں جس کے خریدار کو اس کے ا ستعمال کاکوئی حق نہیں ہوتا اور اس طرح وہ کسی اور کی نمبر پلیٹ کی گاڑی چلارہاہوتاہے ،نہ تو ڈی وی ایل اے اورنہ ہی پولیس کے پاس اس بات کاکوئی ریکارڈ ہے کہ کتنی تعداد میں کلونڈ کاریں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔لیکن بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے دونوں ہی نے اسے نمایاں مسئلہ تسلیم کیا۔
تازہ ترین