• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ برمنگھم کا تعزیتی اجلاس، کلثوم نواز کےلئے قرآن خوانی

برمنگھم(ابرارمغل) سابق خاتون اول پاکستان بیگم کلثوم نواز کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ برمنگھم میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جنرل صٓاحبزادہ فاروق القادری، مسلم لیگ ن مڈلینڈ کے سیکرٹری جنرل ملک فتح، سینئر نائب صدر راجہ جاوید اقبال آف آسٹن، سابق مرکزی صدر ازاد کشمیر یوتھ ونگ راجہ حق نواز جانباز، صدر مڈلینڈ ملک محمد حسین، سینئر نائب صدر برمنگھم برانچ راجہ سکندر، مسلم لیگی رہنما راجہ عبدالقیوم، خالد کیانی، حاجی محمد ذوالفقار علی، چوہدری علی شان اور دیگر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی بھی کی گی جبکہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری نے دعا بھی کروائی۔ صاحبزادہ فاروق القادری، ملک فتح، راجہ حق نواز جانباز اور دیگر نے کہا کہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھیں، مشکل کی گھڑی میں انہوں نے آمریت کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے پارٹی کے پرچم کو بلند رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نڈر اور بہادر خاتون تھیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے کردار سے جمہوریت کے استحکام اور پارٹی کو منظم رکھنے کےلئے گراں قدر کردار ادا کیا۔
تازہ ترین