• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجم چوہدری رہائی کے بعد بھی حقیقی خطرہ رہے گا، پریژن منسٹر

لندن(جنگ نیوز) پریژن منسٹر نے منافرت پھیلانے والے مبلغ انجم چوہدری کی رہائی سے قبل متنبہ کیا ہے کہ انجم چوہدری بدستور حقیقی خطرہ رہے گا۔ منسٹر روری سٹیورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ رہائی کے بعد انجم چوہدری پر پولیس اور سیکورٹی سروسز انتہائی گہری نظر رکھیں گی۔ انجم چوہدری اپنی سزا مکمل ہونے کے بعد اگلے ماہ رہا ہونے والے ہیں ۔ الفورڈ ایسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے پانچ بچوں کے والد انجم چوہدری کو داعش کی حمایت کرنے کے جرم میں ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایوننگ سٹینڈرڈ میں شائع ہونے والے انٹرویو میں روری سٹیورٹ نے کہا کہ انتہا پسند انجم کی رہائی کے بعد مختلف ایجنسیز کڑی نظررکھیں گی۔ ستمبر 2016میں 51سالہ اجم چوہدری کو اولڈ بیلی عدالت نے سزا سنائی تھی انہوں نے یو ٹیوب پر گفتگو کی سیریز میں داعش کی حمات کی تھی۔
تازہ ترین