• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کی تعلیمات ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں، الطاف شاہد

لندن (پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ محمد علی جناح کی تعلیمات ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں۔ بابائے قوم کے بعد پاکستانیوں کو ان جیسی نڈر، مدبر، ہمدرداورمخلص قیادت نصیب نہیں ہوئی۔ وہ بابائے قوم محمد علی جناح کے70ویں یوم وفات کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ الطاف شاہد نےکہا کہ پاکستان میں فوری طورپرایک معیاری ڈیم کاقیام ازبس ضروری ہے، یہ ڈیم سرکاری وسائل سے بنے یاعوامی چندے سے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ سرکاری پیسہ بھی عوام کی جیب سے نکلتا ہے جبکہ چندہ بھی وہ اپنی مرضی ومنشاسے دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کراچی سمیت چاروں صوبوں کیلئے اپنے انتخابی وعدے وفاکرے ۔انہوں نے کہا کہ عوام پچھلے71سال سے قربانی دے رہے ہیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔ پانچ ملین گھروں کی تعمیر وفاقی حکومت کیلئے ایک بڑاچیلنج ہے ،ہم حکمرانوں کوان کے وعدوں کی یادکراتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مختلف اشیاء کی نیلامی چھوڑیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے دوررس انتظامی فیصلے اورسنجیدہ اقدامات کریں۔ پی ایس پی کی قیادت حکومت کی سمت درست رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین