• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں مقامی شہری کے قتل پر 2افغان باشندے گرفتار

برلن(آئی این پی)جرمن پولیس نے مقامی شہری کے قتل کے شبہے میں 2افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں گرفتار افغان شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بائیس سالہ جرمن شہری کو گذشتہ روز جرمنی کے شہر کوٹھن میں قتل کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان باشندوں کے ہاتھوں جرمن شہری کی ہلاکت باہمی لڑائی کے باعث ہوئی، شہر کوٹھن کے جس مقام پر لڑائی ہورہی تھی اس موقع پر تیسرا افغان شہری بھی تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیسرا افغان باشندہ ہاتھا پائی میں ملوث نہیں تھا، تاہم اب بھی ہلاکت سے متعلق معاملہ واضح نہیں ہے مزید کارروائی کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔دوسری جانب جرمن شہری کی ہلاکت کے بعد بائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کی جانب سے سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، اوروہ ایک بڑے مظاہرے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔
تازہ ترین