• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں بغاوت کا سامنا ہے،ری پبلکن عہدیدار

روم (این این آئی) سابق وائٹ ہاؤس چیف اسٹریٹجک اسٹیوبنن نے امریکی اخبار میں شائع کالم کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بغاوت کا سامنا کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیو بنن نے واضح کیا کہ صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے، یہ ادارے پر براہ راست حملہ ہے، خالصتاً بغاوت ہے۔اسٹیو بنن نے کہا کہ کچھ اسی طرح کی صورتحال امریکی خانہ جنگی کے وقت سامنے آئی جب جنرل جارج بی میکلین کی اس کے وقت صدر ابراہم لنکن کے ساتھ نظریاتی جھگڑا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں انتظامیہ بحران کی تاریخی مثال 1862میں ملتی ہے جب جنرل میکلین اور دیگر سینئر جنرلوں نے ابراہم لنکن کو کمانڈر ان چیف کے لیے ناموزوں اور نااہل شخص قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ری پبلک انتظامیہ میں بعض ایسے افراد ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ہونے کی اہلیت نہیں رکھتے، یہ بحران ہے۔انہوں نے وضاحت پیش کی کہ میں کوئی سازشی شخص نہیں، میں کہہ چکاہوں کہ اسٹیبلشمنٹ میں کوئی سازشی گروپ نہیں، یہ سب کچھ واضح ہے۔اس حوالے سے انہوں نے خبردار کیا کہ وائٹ ہاؤس میں جاری کشدیدگی کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے لبرل پروگریسو خصوصاً برنی سینڈرز زیادہ خوش نہ ہوں۔
تازہ ترین