• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس امریکی چرچ کے رہنماؤں سے آج ملا قات کریں گے

پیرس/واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکہ کے چیف پادری کارلو ماریا وگانو کے الزامات کے بعد پوپ فرانسس آج (جمعرات) امریکی کیتھولک چرچ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اوران کے الزامات سے چرچ کی بدنامی پر گفتگو کریں گے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق ویٹیکن سٹی سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ پوپ فرانسس امریکی کیتھولک بشپ کانفرنس (یوایس سی سی بی ) کے صدر کارڈنل ڈینیل ڈنارڈو، بوسٹن کے کارڈنل سین پیٹرک او مالے اور یوایس سی سی بی کے دو دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ امریکی کیتھولک چرچ کے رہنما پوپ فرانسس سے امریکی پادری کے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے۔قابل غور ہے کہ چیف پادری کارلو ماریا وگانو نے پوپ فرانسس پر امریکی پادری تھیوڈور میک کیرک کے خلاف بچوں کے جنسی تشدد کے الزامات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ امریکی پادری تھیوڈور میک کیرک پر لگے الزامات کے بارے میں انہوں نے پوپ کو 2013 میں ہی بتا دیا تھا لیکن پوپ فرانسس نے اسے نظر انداز کیا اور کوئی کارروائی نہیں کی۔
تازہ ترین