• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عوام کو سی پیک معاہدوں سے آگاہ کریں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم میں حالیہ بیان کے بعد سی پیک کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ماضی میں حکومت سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ حکومت سی پیک منصوبے کے حوالے سے عوام کو بھی حقائق سے آگاہ کرے اس لیے اب یہ عمران خان کی اخلاقی و آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ اراکین پارلیمنٹ اور عوام کو سی پیک منصوبے کے حوالے سے کئےگئے معاہدوں اور حقائق سے آگاہ کریں اور حالیہ بیان سے پیدا ہونے والے ابہام کو ختم کر کے سب کو ساتھ لے کر چلیں۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کے معاشی استحکام بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔ہماری کسی ذاتی نااہلی کی وجہ سے چین کو کسی قسم کا کوئی منفی تاثر نہیں جانا چاہیے۔ حکمرانوں کو معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ سی پیک جیسے دس منصوبے بھی ہماری معاشی حالت بہتر نہیں بنا سکتے نہ گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں اگر ہم ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس پر کام نہیں کریں گے۔

تازہ ترین