• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان کے 11اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردئیے گئے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آغا نبیل اختر ڈپٹی کمشنر قلات ،ڈپٹی چیف اوقاف منور حسین ڈپٹی کمشنر کوہلو ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ قسیم خان کو ڈپٹی کمشنر چاغی ،سیٹلمنٹ افسرعظیم جان کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعیناتی کے منتظر عبدالجبار بلوچ کو ڈپٹی کمشنرژوب ،ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ شفقت انور شاہوانی کو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ تعینات کردیاگیاہے جبکہ ڈپٹی کمشنر قلات قیصر خان ناصر ،ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی حبیب الرحمٰن جاموٹ ،ڈپٹی کمشنر ژوب شبیراحمد مینگل ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طفیل بلوچ کومحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تازہ ترین