• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے صحافیوں کو سرکاری سطح پر ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(وقائع نگار)اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے اسلام آباد میں پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔پرویز شوکت نے وزیر اطلاعات کو میڈیا ملازمین کے مسائل اور ویج بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور میڈیا سے متعلق دیگر مسائل پیش کئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ایف یو جے کے وفد کو یقین دلایا میڈیا ملازمین کے تمام مسائل حل کرینگے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو سرکاری سطح پر ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کےچیئرمین کے لئے سمری تیار ہو گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ملک کے کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے جو میڈیا مالکان کارکنوں کی تنخواہیں ادا نہیں کرتے ان سے متعلق میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پالیسی میں واضح قانون سازی کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کارکنوں کے مسائل سمجھتی ہے ان کے مسائل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے زریعے حل کریں گے جس کا مسودہ جلد تیار ہو جائیگا۔حکومتیں کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہو تی ہیں اور ہماری حکومت ملک کے تمام کمزور اور محروم عوام کے علاوہ کارکنوں ، مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ ملک بھر کے صحافی کارکن موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف مہم میں ساتھ دینگے۔ ملاقات میں پی ایف یو جے سیکرٹری جنرل راجہ ریاض فنانس سیکرٹری ضیا الحق ممبر ایف ای سی عدیل رضا مظہر طفیل کراچی یونین آف جر نلسٹس کے صدر انیس حیدر نائب صدر ایس ایم راشد، کوئٹہ سے شہزاد سید،پنجاب یونین آف جرنلسٹس سیکرٹری شہباز اکمل یاسربخاری آر آئی یو جے کے صدر نمود مسلم اور خزانچی ضمیر دیتو ،جوائنٹ سیکرٹری ناصر خان خٹک سوات پریس کلب صدر شہزاد عالم سمیت دوسرے عہدیدار ملاقات میں شریک تھے۔
تازہ ترین