• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت نیب کی جانب سے ریفرنس میں نئے گواہ فہد کی دستاویزات جمع کروانے پر 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استشنی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی استشنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جبکہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے ۔عدالت میں نیب کی جانب سے نئے گواہ فہد کے حوالے سے دستاویزات جمع کروائی گئیں۔ جبکہ دوہزارچھ سوچونیتیس صفحات پر مشتمل دستاویزات کی کاپیاں ملزمان کے وکلا کو دے دی گئیں۔ عدالت نےریفرنس کی مزید سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین