• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،قادیانی افسران کی برطرفی ، درخواست کی سماعت 24 ستمبرکو ہو گی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل اور دیگر اداروں میں فائز قادیانی افسران کی برطرفی ، قادیانیوں کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت کرنے سے متعلق درخواست کو 16 اکتوبر کی بجائے 24 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری حافظ احتشام احمد کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار نے مذکورہ پٹیشن کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے ڈاکٹر عاطف میاں کو ہٹائے جانے کے بعد آپ کا آدھا کام تو ہو گیا ہے ، باقی 24 ستمبر کو دیکھ لیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو 16 اکتوبر کے بجائے 24 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تازہ ترین