نیویارک (جنگ نیوز) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ یمن کے جنگی حالات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پوری کوشش ہے کہ اُن کے حملوں میں عام شہری ہلاکتیں کم سے کم ہوں۔ یہ تصدیقی بیان وزیر دفاع نے نئے امریکی بجٹ کی منظوری کے دوران کانگریس میں دیا۔ اس تصدیق کے بعد ہی اگلے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں ان ممالک کے لیے مختص کی گئی امداد کی منظوری ممکن ہے۔ اسی طرح کا تصدیق بیان کانگریس کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی دیا ہے۔