آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ7؍ ربیع الاوّل 1440ھ 16؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کابل (جنگ نیوز)افغان صوبے ننگر ہار میں کیے گئے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ حملہ پولیس کمانڈر کے خلاف احتجاج میں مصروف شہریوں پر کیا گیا تھا۔ افغان حکام نے ننگرہار میں منگل کو ہونے والے اس حملے کو رواں برس کا سب سے خونی واقعہ قرار دیا ہے۔ ابھی تک کسی عسکری تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ننگرہار میں دہشت گرد تنظیم داعش بھی خاصی فعال ہے اور حالیہ کئی حملوں میں یہی ملوث رہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں