• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادلب میں بمباری جنگی جرائم کو بڑھا سکتی ہے، فرانس

پیرس (جنگ نیوز) فرانس نے کہا ہے کہ شامی علاقے ادلب میں روسی، شامی اور ایرانی افواج کی بلا امتیاز بمباری جنگی جرائم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایک بار شہری آبادی اور اسپتالوں کی تخصیص کیے بغیر بمباری شروع کر دی جائے تو جنگی جرائم کے ہونے کا دائرہ کار وسیع ہو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ شامی فورسز اپنے اتحادیوں روس اور ایران کے ساتھ ادلب میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں۔
تازہ ترین