• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا کولکتہ تک بلٹ ٹرین کا منصوبہ، میانمار اور بنگلہ دیش بھی مستفید ہوسکیں گے، چینی سفیر

 کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ میں چینی قونصل جنرل ما زانو نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے شہر کنمنگ سے لیکر کولکتہ شہر تک بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، یہ ٹرین میانمار اور بنگلہ دیش سے گذرتی ہوئی کولکتہ پہنچے گی۔ کولکتہ میں ایک کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین کی مشترکہ کوششوں سے مذکورہ دونوں شہروں کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس شروع کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹرین سروس شروع ہوجاتی ہے تو پھر کولکتہ سے چینی شہر کنمنگ کا سفر چند ہی گھنٹوں میں طے کیا جاسکے گا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ میانمار اور بنگلہ دیش بھی اس ٹرین سروس سے مستفید ہوسکیں گے۔
تازہ ترین