• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والدین کیخلاف کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر اور بچوں ڈرائیونگ پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ کم عمر ڈرائیوروں کے سرپرست سے آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کی ضمانت لی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ٹریفک رولز پر عمل نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ حادثات میں اضافہ کی نشاندہی کی گئی. عدالتی حکم پر چیف ٹریفک آفسر عدالت میں پیش ہوئے. ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کے تحت کوئی کم ڈرائیونگ نہیں کر سکتا. جسٹس علی اکبر قریشی نے ہدایت کی کہ کم عمر ڈرائیورز کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے اور بیان حلفی کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کیخلاف کارروائی کی جائے ہائیکورٹ نے ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کی اور نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش میں ہیلمٹ استعمال کرنے والے کو پیٹرول نہیں دیا جاتا. جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ ہیلمٹ پہننے سے موٹر سائیکل سوار کی حفاظت ہوتی ہے. سماعت کے دوران سی ٹی او نے بتایا کہ سنگل پر جگہ جگہ بھکاری کھڑے ہوتے ہیں. لاہور نے درخواست پر کارروائی کل ملتوی کر دی اور ڈی جی ویلفیئر کو کل ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ہے\۔

تازہ ترین